قزاقستان میں مقابلہ حسن میں شامل سابق امیدوار مرد نکلا

 
0
6241

آستانہ،فروری 05(ٹی این ایس):قزاقستان میں مقابلہ حسن میں شامل سابق امیدوا رمرد نکلا،عرب ٹی وی کے مطابق قزاقستان سے تعلق رکھنے والے ایک مرد نے اپنی جنس خفیہ رکھتے ہوئے خواتین کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لیا تھا۔ 22 سالہ ایلی ڈیا گیلو نامی شخص مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے 4000 دوشیزاؤں کے گروپ میں شامل تھا۔حیران کن طورپر اس شخص کی کرشماتی شخصیت اور تصاویر کو دیکھ کر پہلی نظر میں وہ ایک حسین وجمیل دوشیزہ لگتی ہے۔اس شخص نے خود ہی مقابلے کے آخری مراحل میں ذرائع ابلاغ کے سامنے اپنا بھانڈہ پھوڑتے ہوئے بتایا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے۔اس کے بعد مقابلے کی منتظم کمیٹی نے اس کا نام مقابلے کی فہرست سے نکال دیا۔ڈیا گیلیو نے کہا کہ دور حاضر کی زیادہ تر لڑکیاں ایک دوسرے کی نقالی کرتی ہیں، حتیٰ کہ ان کیخیالات اور نئے فیشن کو اختیار کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہیں اور وہ سمجتھی ہیں کہ فیشن کی پیروی کرکے وہ اور حسین ہوجائیں گی۔ میں ایسے حسن کو حقیقی خوبصورتی نہیں سمجھتا۔