سعودی عرب ، 9 انشورنس کمپنیاں معطل

 
0
841

ریاض ،اکتو بر11(ٹی این ایس): مقامی زرائع کے مطابق سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما ) نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر 9انشورنس کمپنیوں کو معطل کردیا۔ سامانے 200انشورنس کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ 115دن کے اندر اندر سعودائزیشن کے تقاضے پورے کر لیں۔ سعودی عرب میں کل 237 انشورنس کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انشورنس اسکیم پیش کرنے والے تمام ملازمین سعودی ہونے چاہیں۔ جدہ ایوان صنعت و تجارت میں انشورنس کمیٹی کے سابق مشیر عدنان خوجہ نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سعودائزیشن نافذ کرائی جا رہی ہے۔

ساما نے اب 200کمپنیوں کو 4ماہ کی مہلت دی ہے۔ ان میں 35باقاعدہ انشورنس کمپنیاں ہیں۔ 82 ثالثی ہیں جبکہ 83نمائندہ کمپنیوں کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ سامانے ان تمام کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ 20روز کے اندر اندرساما کے متعلقہ ادارے سے رجوع کریں۔ ساما نے جن 9کمپنیوں کو معطل کیا ہے وہ سعودی بیلجیم ر ی انشورنس کمپنی ، المساندہ، الممارسات المہنیہ، الوساطہ السعودیہ، گلوبل، رکائز، مجدی سالم القاضی، مرکز بستان الشرق الاوسط اور مستشارک التامینی ہیں۔ساما کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے خلاف کوآپریٹو انشورنس کمپنیوں کے نگران قانون کارروائی کریں گے۔ سامانے عوام کوان کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی قسم کے عذر کے نتیجے میں شکایات درج کرا نے کیلئے کہا ہے۔ عوام اس ٹول فری نمبر پر8001256666 یاساما کی ویب سائٹ پر جا کر ان کمپنیوں کے خلاف شکایت درج کرا سکتے ہیں۔