کراچی ،اکتو بر11(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں حاجر بی بی کو پچھلے سال مارچ میں جائیداد کے باعث قتل کر دیا گیا تھا ،ریما اپنی والدہ کے قتل کی گواہ تھی تاہم پیر کے روز مقتولہ ریما کی لاش اس کے گھر میں بنے پانی ٹینک سے برآ مد ہوئی ، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریما کی موت گلا گھونٹنے کے باعث ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 15سالہ ریما کی بہنیں کام کر کے شام کو جب گھر واپس آئیں تو ان کی بہن ریما گھر سے غائب ہونے پر جب اس کی تلاش کی گئی تو اس کی لعش پانی کے ٹینک سے بر آمد ہوئی ،ریما کے منہ اور ہاتھوں کو کپڑے کے ساتھ باندھا ہوا تھا ۔
مارچ میں ریما کے والدہ کو جائیداد کے باعث قتل کر دیا گیا تھا تاہم وہ اپنی والد کے قاتلوں کی گواہ تھی ، ریما کی والدہ کے پانچ ملزم ضمانت پر رہا تھے جن میں عمران ،ندیم،فرحد،نویداورشہباز شامل تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ریما کا قتل بھی اس کی والدہ کی کڑی سے ملتا ہے۔