حوثیوں کی ایلیٹ یونٹ کا انچارج اتحادی فوج کی بم باری میں ہلاک

 
0
6366

صنعاء،فروری 05(ٹی این ایس):سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان کے بالمقابل الخوبہ میں عرب اتحادی فوج کی ایک کارروائی کینتیجے میں حوثی ملیشیا کی اسپیشل فورس کا ایک مقامی کمانڈر ہلاک ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ الخوبہ مرکز میں پیش آیا جب اتحادی طیاروں نے بمباری کرکے ابو ھمام نامی حوثی کمانڈر کو ہلاک کردیا۔عرب اتحادی فوج کے جوائنٹ کنٹرول روم کو انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ ایک خوثی دہشت گرد الخوبہ کے علاقے میں موجود ہے اور اس کے ہمراہ کئی دوسرے جنگجو بھی سعودی عرب میں داخل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔ عرب اتحادی فوج نے حوثیوں کے ٹھکانے پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں ابو ھمام اپنیمتعدد ساتھیوں سمیت مارا گیا۔