عفرین میں کردملیشیا کے خلاف لڑائی کے دوران میں مزید دو ترک فوجی ہلاک

 
0
300

انقرہ/دمشق،فروری 04(ٹی این ایس):شامی شہر عفرین میں کردملیشیا کے خلاف لڑائی کے دوران میں مزید دو اور ترک فوجی مارے گئے ۔اس لڑائی میں اب تک نو ترک فوجی کام آچکے ہیں۔ادھر ترکی کے سرحد علاقے میں ایک مارٹر گولہ گرنے سے سات شہری جاں بحق ہوگئے ۔ترکی نے وائی پی جی پر یہ گولہ فائر کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری کیے گئے ترک فوج کے ایک بیان میں کہاگیاکہ ان میں ایک فوجی جھڑپ میں اور دوسرا سرحدی علاقے میں مارا گیا ہے لیکن اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ اس کے ایک ٹینک کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ادھر ترکی کے سرحد علاقے میں ایک مارٹر گولہ گرنے سے سات شہری جاں بحق ہوگئے ۔ترکی نے وائی پی جی پر یہ گولہ فائر کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔اس کا مزید کہنا تھا کہ اب تک آپریشن میں سیکڑوں کرد جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں لیکن اس کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں۔ترکی کا یہ موقف ہے کہ وائی پی جی بھی کرد باغیوں کی جماعت کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) ہی کی ایک شاخ ہے اور حصہ ۔وہ ان دونوں گروپوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ پی کے کے نے 1980ء کے عشرے سے ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں مسلح بغاوت برپا کررکھی ہے جبکہ امریکا وائی پی جی کی پشت پناہی کررہا ہے اور ان کے اتحاد نے حالیہ مہینوں میں شام میں داعش کے خلاف جنگ میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔