اسرائیل اور قطر اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،امریکی یہودی لیڈر

 
0
512

واشنگٹن،فروری 05(ٹی این ایس): قطر کا تفصیلی دورہ کرنے والے ایک امریکی سرکردہ یہودی لیڈر آلن درشویٹز نے کہا ہے کہ قطر اور اسرائیل دونوں دشمنوں میں گھرے ہوئے ہیں اور دونوں اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں آلن درشویٹز نے کہا کہ ان کا دورہ قطرہ دورہ اسرائیل کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر اور اسرائیل دونوں کو ایک جیسے مشکل حالات کا سامنا ہے۔ دونوں اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔آلن شویٹز نے اسرائیل اور قطر کے حالات کو ایک دوسرے کے مشابہ قرار دیا اور کہا کہ قطر کو بھی اس کے پڑوسیوں کی طرف سے بائیکاٹ کا سامنا ہے اور اسرائیل کا بھی بائیکاٹ جاری ہے۔ دونوں کو یکساں صورت حال کا سامنا ہے اور دونوں سے کیے جانے والے مطالبات غیر منطقی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں امریکا میں یہودی لابی کے سرکردہ لیڈر کاکہنا تھا کہ قطر میں ٹٰینس کے ایک مقابلے کے دوران اسرائیلی پرچم لہرانے کی اجازت دی گئی جب کہ سعودی عرب نے شطرنج کے ایک اسرائیلی کھلاڑی کو اپنی سرزمین میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قطر اسرائیلیوں کے لیے ہمیشہ ایک بہتر ملک رہا ہے۔