ریجنل ون ڈے کپ میں (کل) منگل کو مزید چار میچز کھیلے جائینگے 

 
0
8895

اسلام آباد،فروری 05(ٹی این ایس): ریجنل ون ڈے کپ میں (کل) منگل کو مزید چار میچز کھیلے جائینگے ۔ اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں ارباب نیاز سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ لاہور بلیوز اور فیصل آباد کے مابین میچ ڈائمنڈ کلب گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور وائٹس اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ راولپنڈی اور فاٹا کے مابین میچ کے آر ایل گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔