ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای کو فرعون کہنے پر ایرانی عالم دین گرفتار

 
0
383

تہران فروری 7(ٹی این ایس) پولیس نے قم شہر سے ایک سرکردہ شیعہ عالم دین کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کے سخت ناقد ہیں اور اپنے ایک خطاب میں انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی کو فرعون کہہ دیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی پولیس نے قم شہر میں ایک کارروائی کے دوران سرکردہ شیعہ رہ نما صادق شیرازی کے بیٹے حسین شیرازی کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک لیکچر کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو فرعون کہا تھا۔ قم شہر میں مذہبی عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل کے حکم پر حسین شیرازی کو اس وقت گرفتار کرنے کا حکم دیا جب انہوں نے ایرانی رجیم پر کڑی تنقید کی۔ پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ایک شیعہ رہ نما کو ولایت فقیہ کے بنیادی اصولوں، ریاستی اقدار اور اعلیٰ شخصیات کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔