نیب کا واجد ضیاء کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط

 
0
494

اسلام آباد،فروری 07 (ٹی این ایس): نیب نے واجد ضیاء کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط تحریر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی جان کو خطرے کے پیش نظر نیب لاہور نے وفاقی حکومت کو خط تحریر کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو تحریر کیے گئے خط میں واجد ضیاء کو اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ واجد ضیاء کل احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ اسی باعث انہیں اضافی سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔