آرمی چیف کے زیرِ صدارت 208 ویں کور کمانڈر کانفرنس

 
0
516

جغرافیائی او ر تزویراتی خصوصا سیکورٹی کی صورتحال کا خطے کے لئے امریکہ کی سیکورٹی سے متعلق پالیسیوں کے تناظر میں جائزہ لیا گیا: آی ایس پی آر

راولپنڈی، فروری 07 (ٹی این ایس): پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے فوائد کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ پاکستان اورخطے کے لئے پائیدار امن و استحکام کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

اس عزم کا اظہار بدھ کے روز راولپنڈی میں208 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کیا گیا جس کی صدارت بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔کانفرنس میں جغرافیائی او ر تزویراتی خصوصا سیکورٹی کی صورتحال کا خطے کے لئے امریکہ کی سیکورٹی سے متعلق پالیسیوں کے تناظر میں جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت اور کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فورم نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن کے لئے نقصان دہ ہیں اور بھارت کی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائے گا۔