عمران کو سرِ عام سزائے موت دینے کے لئے سینٹ کی اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائےطلب

 
0
353

اسلام آباد،فروری 08 (ٹی این ایس): قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کمسن زینب کے قاتل کو سر عام سزائے موت دینے کے معاملے پر اسلامی نظریاتی کونسل سے شرعی رائے مانگ لی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں زینب کے قاتل عمران علی کو سرعام سزائے موت دینے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے بل پیش کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے عمران کو سر عام سزائے موت دینے کے مسئلے پر اسلامی نظریاتی کونسل سےشرعی رائے مانگ لی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے معاملے پر غور کرنے کے لیے اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا ہے