فلمساز کے نئی فلم کیلئے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے

 
0
285

ممبئی فروری 12 (ٹی این ایس) بالی وڈ فلم ساز آر بلکی نے اپنی نئی فلم کے لیے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے شروع کر دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز آر بلکی نے فلم ’’پیڈمین‘‘ کے بعد اپنی نئی فلم کے لیے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ فلم میں کنگنا رناوت ایک معذور لڑکی جبکہ امیتابھ بچن اس کے استاد کا کردار کریں گے۔توقع کی جارہی ہے کہ آر بلکی سے آئندہ ہفتے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت کا معاہدہ طے پا جائے گا اور اس بات کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔