اجے دیوگن کی ”گول مال سیریز“کا چوتھے سیکوئیل کا پہلاٹریلر ریلیز

 
0
440

ممبئی ستمبر22 (ٹی این ایس) اجے دیوگن اور ارشد وارثی کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’گول مال‘ کی آنے والی چوتھی فلم کا پہلا ٹریلر بالاآخر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کے ٹریلر میں سیریز کی پہلی تین فلموں کے نظارے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں، جب کہ اس با”گول مال“ کی ٹیم آپس میں لڑنے اور الجھنے کے بجائے جنات اور آتماوں سے نمٹتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ٹریلر میں اجے دیوگن کو پہلی فلموں کی طرح ادھر ادھر لہراتی رنگین کاروں کے اوپر ایکشن میں کھڑے ہوئے دکھایا گیا ہے، جب کہ پہلی بار سیریز کا حصہ بننے والی پرینیتی چوپڑا کو بھی کار کے باہر گاڑی کے اوپر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر میں فلم کی تمام مرکزی کاسٹ کو دکھا گیا ہے، تبو بھی منفرد اسٹائل میں نظر آر ہی ہیں، جو اجے دیوگن اور اس کی ٹیم کو یہ خبر سناتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں کہ ان کے گھر میں آتما اور جنات کا سایہ ہے۔
فلم میں اجے دیوگن، تشار کپور، کنال کھیمو، ارشد وارثی، تبو اور جوہنی لیور سمیت پہلی سیریز کے دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔فلم کو رواں برس 20اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا
اس سے قبل اس سیریز کی آنے والی تینوں فلمیں نے کامیاب بزنس کیا تھا۔