تیسری سرجری کے بعد والدہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے‘مریم نواز

 
0
304

لاہور ستمبر22(ٹی این ایس) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوا ز نے کہاکہ تیسری سرجری کے بعد میری والدہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے بتایاکہ تیسری سرجری کے بعد والدہ کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اوران کو گھر منتقل کردیاگیا ہے ۔ والدہ کی صحت یابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا ئیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔