آصف زرداری نے جیسے ڈانس کیا ایسی مزید پرفارمنس اور دکھائیں،عمران خان

 
0
425

لاہور ،دسمبر07(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے جلسے کا تو پتا نہیں لیکن انہوں نے جلسے میں جیسے ڈانس کیا ان کو مزید ایسی پرفارمنس دیکھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آصف زرداری نے جتنی باتیں جلسے میں کیں مجھے کسی بھی بات کی کوئی سمجھ نہیں آئی ۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد پلے گرونڈ میں جلسہ کیا تھا جس میں جیلوں کی تعداد پہلے جلسوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی جلسے میں آصف علی زرداری نے باقاعدہ اپنے ڈانس شو کا مظاہرہ کر کے اپنے جیالوں کے دل مو لئے ۔