سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

 
0
342

اسلام آباد،دسمبر07(ٹی این ایس) : سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،سپریم کورٹ میں 17اپریل 2017ء کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کیخلاف کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔ جبکہ کیس کیخلاف پنجاب حکومت کی جانب پانچ مختلف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے راستوں میں آنے والی تاریخی عمارتیں اور مساجد محفوظ بنانے کاحکم دیاتھا۔