نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہسپتالوں کی سکیورٹی میں بہتری لانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

 
0
65

لاہورسمیت5 شہروں میں اربن ڈسپینسریوں کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا فیصلہ
ہسپتالوں میں اے سی،پنکھے،واٹر کولر فنکشنل ہونے چاہئیں، صفائی کی صورتحال میں بہتری لائی جائے۔محسن نقوی
ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں پرائیویٹ اینتھسزیا لوجسٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت
کم آمدن والے لوگوں کی سہولت کیلئے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام میں انتظامی بہتری لائی جائے گی
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صد ارت اجلاس،ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں میں بہتری کے امور کا جائزہ
پرائمری اورسکینڈری ہیلتھ کیلئے100ایمبولینس مہیاکردی گئی ہیں جبکہ112مزیددی جائیں گی۔ بریفنگ
ڈیجیٹل سسٹم کے تحت دیہی اورعلاقائی ہسپتالوں میں مریض کی آمدورفت اورعلاج کی مانیٹرنگ جاری ہے۔بریفنگ
119رولرہیلتھ سینٹرز کی سروسز میں بہتری کا ہدف جلد حاصل کرلیا جائے گا۔ بریفنگ
ڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تھری کلربیڈشیٹ اورایمرجنسی کیلئے ڈسپوزیبل بیڈشیٹ مہیا کی گئی ہیں۔بریفنگ
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت