اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

 
0
42

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم کاروائی۔

پرواز نمبر PK-287 کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر سے 187عدد چرس بھرے کیپسولز برآمد۔

چرس کا مجموعی وزن 1کلو 372 گرام ہے۔

برآمدہ چرس ملزم کے ٹرالی بیگ میں موجود الیکٹریک ککر میں چھپائی گئی تھی۔

ضلع کُرم کا رہائشی ملزم گرفتار۔

باڑہ خیبر کے غیر آباد علاقے سے 10 کلو چرس برآمد۔

 

خیبر میں ضلع جروبی کے قریب پلاسٹک کے تھیلے سے 2 کلو آئس برآمد۔

شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب مسافر بس میں موجود دو مسافروں سے 12کلو چرس برآمد۔

قلع سیف اللہ کی رہائشی خاتون سمیت ملزم گرفتار۔

سیالکوٹ میں واقع نجی کوریئر آفس میں پارسل سے 10کلو 60 گرام مشکوک مواد برآمد۔

منشیات 4عدد جائے نمازوں میں چھپائی گئی تھی۔

مذکورہ پارسل آسٹریلیا بھیجا جانا تھا۔

گلستان کالونی فیصل آباد کے قریب 2 گاڑیوں کی ڈگی میں چھپائی گئی 201کلو 600 گرام چرس برآمد۔

مردان اور پشاور کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار۔

دالبندین کے غیر آباد علاقے میں پتھروں کے نیچے چھپائی گئی 30 کلو افیون برآمد۔

پاک افغان بارڈر چمن میں ایک لاوارث پارسل سے 2 کلو چرس برآمد۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف