وزیراعظم آزاد کشمیر کی لودھراں میں کامیابی پر وزیراعلی پنجاب کو مبارکباد

 
0
309

مظفرآباد ،فروری 12 (ٹی این ایس): وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لودھراں میں کامیابی پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو مبارکباد پیش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں میں این اے 154کے الیکشن میں ن لیگ کی جیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر کا کہناتھا کہ لودھراں کاضمنی الیکشن عام انتخابات کاٹریلرہے جبکہ ن لیگ کی کامیابی شہبازشریف کی کارکردگی پراعتمادکااظہارہے۔واضح رہے کہ این اے 154کے ضمنی انتخابات کے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں ۔