ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام سے  نہیں کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کی تردید

 
0
390

اسلام آبادد ،فروری 12 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن اب خالد مقبول کے نام سے کر دی گئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی خالد مقبول کے نام سے رجسٹریشن کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے تبدیلی سے متعلق کوئی درخواست منظور نہیں کی، الیکشن کمیشن میں اس جماعت کی حیثیت پرانے والی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نئے پارٹی انتخابات کے بعد ہی ہو سکتا ہے، سندھ کے ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم کے آئین کے تحت سینیٹ کے ٹکٹ کا فیصلہ کیا۔