نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اگلے سال اپریل میں مکمل ہو جائے گا ‘ ترجمان واپڈا

 
0
907

لاہور اکتوبر 22(ٹی این ایس)نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ اگلے سال اپریل میں مکمل کیا جائے گا جس سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ واپڈا کے ترجمان کے مطابق نیلم جہلم منصوبے میں ایک کروڑ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کاعمل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ چار یونٹوں پر مشتمل ہے جن سے 969 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا پہلا یونٹ اگلے سال فروری کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا جس کے بعد دوسرا یونٹ اگلے سال مارچ کے وسط میں فعال ہوگا۔اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 50 ارب روپے کے محاصل کے ساتھ 5150میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جس سے ملک میں بجلی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔