پرویز مشرف نے نومنتخب عہدیداروں اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دبئی میں طلب کر لیا

 
0
2370

اسلام آباد اکتوبر 22 (ٹی این ایس) آل پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات کی تکمیل کے بعد پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف نے نومنتخب عہدیداروں اور مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دبئی میں طلب کر لیا ہے۔ اے پی ایم ایل کے جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات شہزاد عربی ستی نے میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اے پی ایم ایل کے مرکزی ، صوبائی اور اوورسیز کے تمام چیپٹرز کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جس کے بعد اے پی ایم ایل کے سربراہ سید پرویز مشرف نے تمام نومنتخب عہدیداروں سمیت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس دوبئی میں طلب کر لیا ہے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے نو منتخب عہدیداران اور مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین 24 اکتوبر کو دوبئی روانہ ہوں گے۔ تین روزہ اجلاس میں نو منتخب عہدیداروں سے حلف لینے سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور 2018کے انتخابات کی تیاری کے لئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔