رومان رئیس انجری کے باعث سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہو گئے

 
0
514

دبئی اکتوبر 22(ٹی این ایس) فاسٹ بولررومان رئیس انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔بتایا گیاہے کہ رومان رئیس بائیں کہنی میں سوجن کے باعث انجری کا شکار ہوئے ہیں ۔رومان رئیس کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری جانب نوجوان بیٹسمین بابراعظم بھی فٹنس مسائل کاشکار ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی فٹنس پریشان کن نہیں اور وہ ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔