مصری فورسز کا سیناء میں کریک ڈاؤن جاری ، مزید 28 جنگجو ہلاک

 
0
346

قاہرہ فروری 13(ٹی این ایس)مصر کی سکیورٹی فورسز نے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں داعش اور دوسری تنظیموں سے وابستہ مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے ان کے حملوں میں مزید 28 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے فوج کا ایک بیان نشر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ فضائیہ نے جنگجوؤں کے 60 ٹھکانوں کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔مصری فورسز صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پر اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد کے ساتھ واقع اس شورش زدہ علاقے میں یہ کارروائی کررہی ہیں۔ انھوں نے نومبر میں سیناء ہی میں ایک مسجد میں تباہ کن حملے میں 300 سے زیادہ نمازیوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز کو تین ماہ میں جنگجوؤں کو شکست دینے کا حکم دیا تھا۔عبدالفتاح السیسی مارچ میں دوبارہ صدر منتخب ہونے کے لیے امیدوار ہیں اور وہ اس سے قبل شمالی سیناء سے شورش پسندی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں۔