ٹنڈو محمد خان میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا

 
0
585

ٹنڈو محمد خانٖ، فروری 13 (ٹی این ایس):ٹنڈو محمد خان میں 7 سال کی بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلادیا گیا۔پولیس کے مطابق گوٹھ سومار ماچھی کی رہائشی متاثرہ بچی کا 20 فیصد جسم جھلس گیا ہے جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔سول سرجن ڈاکٹر امیر علی چنہ نے کہا کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے ٗپولیس سرجن نے کہا کہ بچی کو زیادتی کے بعد جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ والد نے روزگار پر جانے سے قبل بچی کو موسیٰ نامی پڑوسی کے گھر چھوڑا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈی آئی جی جاوید عالم نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مبینہ زیادتی کے واقعہ کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدراباد سے رپورٹ طلب کر لی۔