راؤ انوار سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں ،امیر مقام

 
0
330

پشاورٖ، فروری 13 (ٹی این ایس):وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ راؤ انوار سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ نقیب اللہ سے متعلق ھرنا وزیراعظم کی یقین دہانی پرختم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین کو تحریری طور پر یقین دہانی کرائی گئی ہے، نقیب اللہ کے نام سے کالج قائم کیا جائیگا ۔امیر مقام نے کہاکہ راؤانوار کو کٹہرے میں لانے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں ٗراؤانوار سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں کان کنی کے دوران لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں، شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائیگا۔امیر مقام نے کہا کہ دھرنے کے شرکاء نے 78 نام دئیے ہیں، گورنر نے متعلقہ پولیٹیکل ایجنٹوں کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئے ہدایت کردی ہے۔