قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے اسکینڈل کا انکشاف 

 
0
310

قصور ٖ، فروری 13 (ٹی این ایس):قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اوکاڑہ میں طالبعلموں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔اے ایس پی دیپالپور کے مطابق طالبعلموں سے زیادتی کی وڈیوزبنانے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس افسر کے مطابق ملزم یوسف سے 2009 میں بنائی گئی ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں ۔اے ایس پی کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، جنسی زیادتی کی دفعات شامل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔