تحریک انصاف آنیوالا الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے جیتے گی،عاطف خان

 
0
322

پشاوردسمبر 29(ٹی این ایس)صوبائی وزیر تعلیم وتوانائی اور پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹر ی جنرل محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آنیوالا الیکشن کاکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ اور جسطرح لوگ جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں مخالفین سال 2013 کا سونامی بھول جائیں گے۔ وہ گجرات گراؤنڈ میں 2کروڑ 33لاکھ 70ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے سپورٹس ہال کی افتتاح کے بعد ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مہران خان، انجینئر خاقان علی، حاجی مظہرعلی، بختیار علی، انجینئر عتیق، اکبر خان، بختیار محمد شیخ اور شاہی زمان اپنے خاندانوں اور درجنوں ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعقی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی جلسے سے ممبر قومی اسمبلی مجاہد خان اور سابقہ یو سی ناظم نگار خان نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ عمران خان نے اس قوم کو ایک وژن دیا ہے، کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو بے نقاب کیا ہے، اب ان کا احتساب کیا جائیگا کہ کسطرح انہوں نے غریب کا حق کھا کر اپنی تجوریاں بھر ی ہیں۔ ہم نے عمران خان کی قیادت میں اس ملک کے اندر انصاف کا نظام لانا ہے اور کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر مختلف ناموں اور مختلف آوازوں سے لوگوں سے ووٹ لئے جاتے ہیں، کوئی پختونوں کا لیڈر خود کو ظاہر کرتا ہے تو کوئی اسلام کا ٹھیکدار جبکہ کامیابی ملنے کے بعد اپنا منشور اور اپنے وعدے بھول جاتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے جہاں پر صوبے میں امن قائم کیا، اداروں کو بحال کیا، حقدار کو اس کا حق دیا، صحت اور تعلیم کی سہولت کو غریب کے دسترس میں کردی، وہاں پر دین اسلام کی سربلندی کیلئے بھی عملی اقدامات کئے ہیں جن میں پرائیویٹ سود کے خلاف قانون سازی، سکولوں میں قرآن پاک کا ناظرہ اور ترجمہ لازمی کرنا اور آئمہ کرام کیلئے ماہانہ اعزازیہ مقرر کرنا شامل ہیں۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ اگر ہمارے دور میں ترقیاتی کاموں کا موازنہ کیا جائے تو سابقہ ادوار سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور بنیادی فرق ان میں یہ بھی ہے کہ اعلیٰ کوالٹی کا میٹریل تعمیراتی کاموں میں استعمال ہوا ہے اور تمام ٹھیکے میرٹ کی بنیاد پر دئیے گئے ہیں، جبکہ اداروں میں اصلاحات کیساتھ ساتھ ان سے سیاسی اثر رسوخ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے پہلے عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو پور ا کر کے دکھایا ہے اور ہم اپنی منشور پر قائم ہیں۔ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد غریب عوام کی خدمت اور حق دار کو اس کا حق دینا اور کرپٹ لوگوں کو سزا دینا ہے۔ ہمارے پاس وسائل ہیں، ہمارے بچوں کا شمار دنیا کے ذہین ترین بچوں میں ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے سابقہ ادوار کے حکمرانوں نے نہ صرف عوام کے پیسوں کو لوٹا بلکہ اداروں کو بھی تباہ کردیا۔ اب یہ ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ ہم ہی نے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، پولیس کے نظام اور دیگر اداروں میں بہت بہتری آئی ہے اور عوام کے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں، تاہم ہمیں مزید جد و جہد کرنا ہے۔