ضروری نہیں سعودی عرب جاکر ہر کوئی سیاست کرے،ترجمان پاک فوج کے بیان پر سعد رفیق کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم ہوگیاہے، احسن اقبال 

 
0
349

کوئٹہ دسمبر 29(ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضروری نہیں سعودی عرب جاکر ہر کوئی سیاست کرے،ترجمان پاک فوج کے بیان پر سعد رفیق کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم ہوگیاہے اسے مزید طول نہ دیا جائے،پا کستان کے دشمن مغربی سرحدوں سے پا کستان کوغیر مستحکم کر نے اور بد امنی پھیلا نے میں ملوث ہیں،ہمیں عوام کی طاقت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو جیتنا ہے،نازک وقت میں ضروری ہے ملک میں یکجہتی او ر استحکام کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو کوئٹہ میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کے ہمراہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے بیتھل میموریل میتھڈسٹ چرچ کے دورہ کے بعد پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔اس موقع پر آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزراء کو حملے سے متعلق بر یفنگ دی۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبا ل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو پیغام دیتا ہوں کہ ملک میں عدم استحکام کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا، دھرنے یا انتشار کی سیاست کا فائدہ دہشت گردوں کو ہوگا جو بے یقینی پیدا کرنا چاہتے ہیں اس نازک وقت میں ضروری ہے کہ ملک میں یکجہتی او ر استحکام کو فروغ دیا جائے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، یہ جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں کارروائیاں کرکے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے دہشت گرد مغربی سرحد سے دوبارہ ملک میں داخل ہوکر دہشتگردی کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سعودی عرب جاکر ہر کوئی سیاست کرے، ہر ہفتے کوئی نہ کوئی ایم این اے یا ایم پی اے یا وزیر سعودی عرب گیا ہوا ہوتا ہے جبکہ گزشتہ ہفتے میں بھی سعودی عرب گیا ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی وضاحت سامنے آچکی ہے جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا ہے، اس لئے اسے طول دینے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہین دہشتگردوں نے بے گناہ انسانوں،مساجد،امام بارگاہوں،اور اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کر ثابت کردیا کہ ان کا کوئی دین مذہب نہیں ہے،بھارتی جا سوس کمانڈر کلبھوشن نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دشمن عناصر ملک کو غیر مستحکم کرنا چا ہتے ہیں خاص طور پر اقتصادی راہداری منصوبے کو نا کام بنا نے دشمن کا مشن ہے،انہوں نے کوئٹہ سیف سٹی منصوبے،مسیحی برادری پر حملے کی مذمت بھی،اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی چرچ پرحملے کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ چرچ پر حملے میں جاں بحق لوگوں نے ملک کی سالمیت کے لئے جان قربان کی ہے مسیحی برادری کی قربا نیوں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔