کوئٹہ :کسٹم حکام نے60لاکھ ما لیت کا سمگل شدہ سا مان برآمدکرلیا 

 
0
1372

کوئٹہ،جنوری 16 (ٹی این ایس): کوئٹہ میں کسٹم حکام کی کاروائی 60لاکھ ما لیت کا سمگل شدہ سا مان برآمد ،تفصیلا ت کے مطابق کلکٹر کسٹم کوئٹہ اشرف علی کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر مقبول احمد بلوچ کی سربراہی میں کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلیلی چیک پوسٹ پر ریت کے ٹرک میں چھپا ئے گئے غیر ملکی سامان کو برآمد کر لیا.

برآمد شدہ سا مان میں پیرا شوٹ،پردہ کلا تھ ،انورٹر،واٹر پمپ اور دیگر سا مان شامل ہے ،کسٹم حکام کے مطابق برآمد شد ہ سامان کی مالیت 60لاکھ روپے بتائی جاری ہی ہے ۔