اسلام آباد،جنوری 16 (ٹی این ایس):گولڑہ شریف میں بین الاقومی ختم نبوت کانفرنس میں علماء مشائخ کے علاوہ تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان اور دیگر سیاسی نمائندگان نے شرکت کی نے شمولیت اختیار کی۔
اس موقعہ پر گولڑہ کے سجادہ نشین پیر نظام الدین جامی گیلانی نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ایک مضبوط اور امن پسند فوج کے ہاتھوں ہوتے ہوے دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ختم نبوت پر سب مسلمانوں کا ایمان ہے اور اس کے دفاع کے لئے جان دینے سے کوئی نہیں کترائے گا۔انھوں نے اس موقع پرتحفظِ ختم نبوت کے حوالے سے کئی مطالبات پیش کئے۔
ختم نبوت میں ترمیم کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاقوم ختم نبوت میں تبدیلی کرنے والوں کے بارے میں جاننا چاہتی ہے کہ اس سنگین جرم کا ارتکاب کس نے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان ایک مسلمان ہونے کی علامت ہے ۔ ختم نبوت میں ترمیم کرنے والوں کو قوم کے سامنے لایا جاے۔
رانا ثناءاللہ کا جرم زاہد حامد سے زیادہ سنگین ہےانصاف کے مطابق کیس چلایا جائے تو وہ سزائے موت کےمستحق ٹھہریں گے۔اشرف جلالی
اسلام آباد، جنوری 16 (ٹی این ایس):تحریک لبیک کے مرکزی چیرمین محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا جرم زاہد حامد سے زیادہ سنگین ہے اور اگر رانا ثناءاللہ پر انصاف کے مطابق کیس چلایا جائے تو وہ سزائے موت کے مستحق ٹھہریں گے کیونکہ جو الفاظ انھوں نے کہے اُس پر قادیانی کو 20 سال قید میں ڈالا جاتا ہے۔
گذشتہ روز نیشنل پریس کلب آسلام اباد میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف آصف جلالی نے 27 جنوری سے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کے اعلان کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تحریک لبیک کے شہداء کی تعداد کو حکومت عوام کے سامنے لائے۔