پرویز خٹک کو گذشتہ شب چھوٹا سا حادثہ پیش آیا

 
0
425

کمر پر معمولی چوٹ آئی ہے ، ڈاکٹرز نے انھیں دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے اورپرویز خٹک صحتیاب ہوتے ہی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے: ترجمان پی ٹی آئی

پشاور، جولائی 17 (ٹی این ایس):  سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ  اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء پرویز خٹک کو گذشتہ شب چھوٹا سا حادثہ پیش آیا ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ  افتخار درانی اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حادثے کے نتیجے میں پرویز خٹک کو کمر پر معمولی چوٹ آئی، افتخار درانی

انھوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی حالت خطرے سے مکمل طور پر محفوظ ہے، ڈاکٹرز نے انھیں دو دن آرام کا مشورہ دیا ہے اورپرویز خٹک صحتیاب ہوتے ہی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

افتخار درانی  نے کہا کہ پرویز خٹک کے حوالے سے زیر گردش ویڈیو بھی تراش خراش کرکے پیش کی گئی، تقریر کے ایک مخصوص حصے کو کاٹ کر اپنے مطلب کا مفہوم پہنچانے کی کوشش کی گئی،

ترجمان کے مطابق پرویز خٹک نے اپنی تقریر میں ووٹوں اور ضمیروں کی خریدوفروخت کے بارے میں سخت لب و لہجہ اپنایا۔