شام میں امریکی فضائی حملہ، دو روسی جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ

 
0
379

واشنگٹن فروری 14(ٹی این ایس)شمال مشرقی شام میں امریکی فضائی حملے میں دو روسی جنگجو ہلاک ہوگئے، تاہم روس نے ابھی تک ان اموات کی تصدیق نہیں کی،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان جنگجووں کوشامی حکومت کی حامی ایک نجی فوجی کمپنی نے بھرتی کیا تھا۔ادھرامریکی حکام نے کہا کہ شامی صدر بشار الاسد کے حامی سیکڑوں جنگجووں نے دیر الزور صوبے میں خورشام قصبے کے قریب امریکی حمایت یافتہ تنظیم سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے اڈے پر حملہ کیاجب انہوں نے دریائے فرات عبور کر کے ایس ڈی ایف کے اڈے پر گولہ باری شروع کی اس وقت وہاں امریکی مشیر موجود تھے،امریکی حکام نے بتایا کہ امریکا نے اس کے جواب میں سات فروری کو بمباری کے یہ حملہ پسپا کر دیا تھا۔شام کے سرکاری میڈیا نے درجنوں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اسے وحشیانہ قتلِ عام قرار دیا۔اسی دوران روسی وزارتِ دفاع نے کہا کہ شام کے سرکاری فوجیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف ایک کارروائی شروع کرنے والے تھے۔روس نے اس علاقے میں اپنے کسی شہری کی موجودگی کی تردید کی ہے۔