مری، نتھیا گلی میں برف باری سے بند سڑکیں کھول دی گئیں

 
0
499

اسلام آباد /ایبٹ آباد فروری 14 (ٹی این ایس)مری میں برف باری کے باعث بند سڑکیں کھول دی گئیں ۔ذرائع کے مطابق ملک کے اکثر پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کے باعث بجلی اور ٹیلی فون کا نظام بحال نہ ہوسکا ٗمالاکنڈ ڈویڑن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک ڈونگا گلی تک کھول دی گئی ہے ٗ مری میں بھی برف باری کیباعث بند سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ برف باری جاری رہا، برفباری کے باعث پھگواڑی لوئرٹوپہ ٹریفک سیکشن بند ہیں جس کے باعث آزاد کشمیر سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کواپر دیول شاہراہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب حیدر نے کہا کہ ایبٹ آباد اور گردو نواح میں سیاحوں کی آمد و رفت کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے ٗ مقامی انتظامیہ نے سڑکوں سے برف ہٹانے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ بھی کردیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق ناران میں اب تک 4 فٹ اور شوگران میں 3 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ سوات کے بالائی علاقوں کالام اور مالم جبہ میں تین روز وقفے وقفے سے برف باری جاری رہی۔