فلوریڈاکے اسکول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

 
0
326

فلوریڈا، فروری  15  (ٹی این ایس): امریکی ریاست فلوریڈاکے اسکول میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ریاست فلوریڈا کے بروروارڈ کاؤنٹی میں مارجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے، حملہ آور اسکول میں موجود ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی میں مصروف ہیں۔

وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسکول میں گریڈ9سے12تک3ہزار208بچےاور129اساتذہ ہیں جبکہ طلبہ کی بڑی تعداد اب بھی اسکول میں محصور ہے۔

ا س سے پہلے ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آ یا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں، عمارت میں داخلےکی کوشش کرنیوالی گاڑی میں 3افرادتھے، فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔