رنویر سنگھ نے شادی میں آدھے گھنٹے کی شرکت کے عوض 2 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرادی

 
0
388

ممبئی، فروری 15(ٹی این ایس):بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے شادی میں آدھے گھنٹے کی شرکت کے عوض 2 کروڑ روپے کی پیشکش ٹھکرادی۔بالی ووڈ میں فلم ’بینڈ باجا بارات ‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار رنویر سنگھ کو انڈسٹری کا سب سے شرارتی اداکار سمجھا جاتا ہے جنہوں نے فلم ’رام لیلا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلموں میں حقیقی اداکاری سے کم وقت میں مداحوں سمیت نامور فلم سازوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی اداکاری سے ایسا جادو جگایا کہ بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوکر فلم سازوں کی پہلی ترجیح بن گئے اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ رنویر سنگھ نے شادی کی ایک تقریب میں آدھے گھنٹے کی شرکت کے عوض دو کروڑ روپے کی آفر ٹھکرادی۔