روس کی سعودی عرب میں 2 ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش

 
0
383

جدہ، فروری 16 (ٹی این ایس): روس کے وزیر توانائی نے ریاض کے قصر یمامہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں تیل کی عالمی منڈی میں توازن کی بحالی اور سعودی عرب و روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

روسی وزیر نے اس امر کی جانب توجہ مبذول کروائی کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی قیادت عالمی تیل منڈی میں فاضل ذخیرہ کم کروا کر منڈی میں توازن پیدا کرسکتی ہے۔ روسی وزیر نے سعودی عرب میں 2 ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش سعودی قیادت تک پہنچائی۔

سعودی عرب 2018 کے دوران اس سلسلے میں روس کے ساتھ معاہدے کا پروگرام بنا رہا ہے۔