سعودی حکومت نے حج و عمرہ لاٹری کو فراڈ قرار دے دیا

 
0
351

ریاض، فروری 16(ٹی این ایس): عرب لیگ میں سعودیہ کے مستقل مندوب احمد عبدالعزیز قطان نے کہا ہے کہ مملکت نے مفت حج و عمرہ کی کوئی اسکیم کا اعلان نہیں کیا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفارتی امور کے حکام عبدالعزیز قطان نے فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر حج و عمرہ لاٹری سے متعلق خبروں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ لاٹری کی کوئی حقیقت نہیں اور جعل ساز جھوٹی خبریں پھیلا کرلوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔عبدالعزیز قطان نے کہا کہ دھوکے باز عناصر لوگوں کو حج و عمرے کی لاٹری کا لالچ دے کر ان کی ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کا ڈیٹا چوری کرتے ہیں جو کہ لوگوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔