(ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا اور سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا کہا ،ْ عائشہ گلا لئی کا الزام

 
0
393
اسلام آباد فروری 16(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا اور کہا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عائشہ گلالئی نے کہا کہ (ن) لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے تاہم میں نے (ن) لیگ کی آفر مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے جذبہ حب الوطنی کے خلاف ہے، فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کیلئے کام کر رہا ہے، کہیں گانے اور شادیوں جب کہ کہیں فوج اور اداروں کو بد نام کرنے کا درس دیا جا رہا ہے۔