ماضی کی حکومتوں کی ایسے غلط اور بلند بانگ دعوؤں سے قوم کے اعتماد کو بے پناہ ٹھیں پہنچائی ہے، محمود خان 

 
0
366

پشاور فروری 18(ٹی این ایس)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد قومی مجرموں کو جیلوں میں ڈال کر ان سے قوم کی ایک ایک پائی وصول کریں گے ، کرپٹ سیاستدانوں کے خاتمے کے تک پاکستان کی ترقی اور استحکام ممکن نہیں ۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کی پوری دنیا معترف ہے ۔ صوبے کے ہر ، تمام والدین اور ہر شہری کو معیاری بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور ا س مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خریڑی چم مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع دوسرے سیاسی پارٹیوں کے درجنوں کارکنان اپنی اپنی پارٹی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔انہو ں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں ایسے غلط اور بلند بانگ دعوؤں سے قوم کے اعتماد کو بے پناہ ٹھیں پہنچائی ہے ، موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کے لئے سنجید ہ کاوشیں کیں جو بارآور ثابت ہوئیں ۔ محمود خان نے کہا کہ ہم نے صوبے کے وسائل کی ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 84-مٹہ سوات کو ماضی میں یکسر نظر انداز کیا گیا تھا اور یہاں کے باشندے احساس محرومی کے شکار تھے اور ان کا حکومتوں سے اعتبار اٹھ چکا تھا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام وزراء اور رہنماؤں نے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے جو جدوجہد کی اور عوام کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے نمائندے نہیں بلکہ بھائی ہیں اور آپ سب کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرنا ہمارا مشن ہے ۔ محمود خان نے کہا کہ بفضل خدا ہماری کارکردگی کی عوام پراچھے اثرات مرتب ہوئے اور انہیں یقین ہو گیا کہ پی ٹی آئی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مشنری جذبے کے تحت کام کر رہی ہے ۔