پشاور، جون 15 (ٹی این ایس): پشاور پولیس نے عید کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا ہے، حفاظتی منصوبہ کے تحت تمام مساجد اور مرکزی عیدگاہ کو فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔شہر میں 270 مساجد کے لیے 2000 سے زائد نفری تعینات ہو گی،نماز عید سے پہلے بم ڈسپوزل یونٹ بڑی مساجد کی چیکنگ کرئے گا۔
نماز عید کے لیے ہر مسجد میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت سادہ لباس میں اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے،7 افغانی مساجد کے لیے خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے گی،عید کے دوران پشاور کے مختلف مقامات پر 17 میلوں کو بھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔