کراچی، جون 14 (ٹی این ایس): ایس ایچ او سرجانی کی گٹکا مافیا کے خلاف کاروائیاں، بڑی تعداد میں گٹکا برآمد۔پولیس کے مطابق ملزم منیر احمد ولد صدیق کو سیکٹر L-1 سرجانی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم کے قبضہ سے شاہکار گٹکا 92 پیکٹ، JM گٹکا 192 پیکٹ، 191 پیکٹ 121 گٹکا، رجنی گٹکا 80 پیکٹ، گولڈن گٹکا 97 پیکٹ، بمبئی گٹکا 50 پیکٹ، سلور گٹکا 17 پیکٹ برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 345/2018 جرم دفعہ 269/267/270/273 تھانہ سرجانی پر درج ہوا۔