پشاور کے علاقے کالی باڑی میں دھماکہ،خاتون سمیت 6 افراد زخمی

 
0
647

پشاور جنوری 05 (ٹی این ایس): پشاور کے علاقے صدر کالی باڑی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت6 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ خیز مواد کالی باڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا‘دھماکے کے نتیجے میں آس پاس واقع متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا‘دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طورپر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا‘دھماکے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون بھی شامل ہے‘دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد بدی گل، محمد فاروق ولد دین محمد، رحمت گل ولد بادام، عمیر ولد پرویز، مختیارہ بی بی ولد جمیل اور رابعہ ولد فرانسس کے نام سے ہوئی ہے‘سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کے مطابق دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی گئی اور صدر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے معلوم کیا جائے گا کہ وین کہاں سے آئی‘ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ‘دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔