سردیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، اس سال گرمیاں جلدی نہیں آئیں گی اور موسم سرما طویل ہو گا۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

 
0
408

لاہور جنوری 05 (ٹی این ایس): پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ادارے منے پیش گوئی کی ہے کہ کہ رواں برس سرما کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطاب جنوری ست مارچ کے ودران بالائی علاقوں میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔خیبر پختونخوا ، شمالی پنجاب ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تین ماہ تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔خیبرپختخوا کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف پڑے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔جب کہ جنوبی پنجاب،بلوچستان اور سندھ میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم رہنے کی وکہ سے پنجاب کے میدانی علاقوں،پشاور ، ہزار ڈویژن میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے جنوری کے ماہ میں معمول کے مطابق بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے جس سے گزشتہ کچھ ماہ سے جاری خشک سالی کا خاتمہ ہوگا، دوسری جانب ہواوں کا نیا سلسلہ مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا، آج سے اگلے 2 سے 3 روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ہفتہ کو مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارشاور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ جمعہ سے اتوار کی صبح کے دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔