صوبہ بھر میں ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پنجاب حکومت کا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کو سکول لیول پر متعارف کروانے کا فیصلہ

 
0
470

لاہورجولائی19(ٹی این ایس ) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود خاں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ صوبہ بھر میں ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دیا جائے اور اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت نیٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کو سکول لیول پر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی کے باعث مختلف اضلاع میں100کمپری ہینسو ہائی سکولوں کو ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنکل ایجوکیشن چائنہ کے وفد اور چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصرسے ملاقات کے دوران کہی۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ وفد نے پنجاب میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے رائیونڈ اور ٹاؤن شپ میں قائم ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا وزت کیاہے اور ٹاؤن شپ میں امرجنٹ ٹیکنالوجی کالج میں کیمپس بنانے کا ارادہ کیا ہے تاہم اسکو حتمی شکل دینا باقی ہے ۔نیزسکولوں میں ٹیکنیکل تعلیم کے حصول کے لئے 39کی بجائے 100سکولوں کو منتخب کیا جائیگا،جس میں ہر ضلع سے 2یا 3جبکہ لاہور اور قصور سے 4سکول منتخب کئے جائیں گے اور اس کے لئے پی سی ون پر کام ہورہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کا ذہن ٹیکنیکل تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایجوکیشن،سائنس ٹیکنالوجی اور ٹیکنیکل کے کورسز کو چھٹی کلاس سے شروع کیا جائے اور ایسے نظام کی ضرورت ہے کہ ٹیکنیکل تعلیم کے بعد ہائر ایجوکیشن میں بھی آگے بڑھا جا سکے۔ اس اقدام سے نوجوان نسل کو فائدہ پہنچے گا اور روز گار کے متلاشی نوجوان مفید ہنر سیکھ کر اپنا روزگار خود کما سکیں گے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے خادم پنجاب سکول بیگ پروگرام کے حوالے سے سکولز ڈیپارٹمنٹ سے بریفنگ لی ۔انہیں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر یہ پروگرام لاہور،مظفر گڑھ،رحیم یار خان،راجنپور،راولپنڈی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شروع کیا جائے گا اور اسکے توسط سے فری ٹیکسٹ بکس کے ساتھ کم سے کم ماہانہ خرچ کو ممکن بنایا جائیگا۔اس پروگرام سے غربت کا خاتمہ اور انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ اس پروگرام کے لئے جلد ایک تفصیلی لائحہ عمل اپنایا جائے تاکہ ذیادہ سے ذیادہ طبقہ اس سے مستفید ہو سکے