شیخ رشید کمرہ عدالت میں خراٹے لیتے رہے

 
0
1223

اسلام آباد جولائی19(ٹی این ایس ):پاناما کیس کی سماعت کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نیند کے مزے لوٹتے رہے، خراٹے لینے پر انہیں ہلا کر اٹھایا گیاپاناما کیس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی کے علاوہ شیخ رشید بھی فریق ہیں جنہوں نے سماعت کے پہلے روز اپنے دلائل مکمل کئے مسلسل تیسرے روز پاناما کیس کی سماعت نے شاید شیخ رشید کو تھکا دیا جس کی وجہ سے کمرہ عدالت میں زور دار خراٹوں سے نیند کے مزے لیتے رہے خراٹے لینے پر ان کی برابر کی نشست پر موجود شخص نے انہیں ہلایا تو وہ فوراً اٹھ گئے یہی نہیں کمرہ عدالت میں شیخ رشید کے علاوہ نذر محمد گوندل، فیصل کریم کنڈی اور طاہرہ اورنگزیب بھی نیند کے مزے لیتے رہے۔