اسلام آباد(ٹی این ایس)معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید معاون خصوصی سرمایہ کاری مقرر

 
0
99

معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سرمایہ مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے حوالے سے معروف پاکستانی طاہر جاوید کو معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے، انہیں سرمایہ کاری کا قلم دان دیا گیا ہے۔
طاہر جاوید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں، طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے، وہ امریکا کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔
طاہر جاوید کی کابینہ میں شمولیت سے اوورسیز پاکستانیوں اور موجودہ حکومت کے درمیان بہتر روابط پیدا ہوں گے۔