صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن کی زیر صدارت جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے بروقت اقدامات بارے اجلاس

 
0
908

لاہورجولائی19(ٹی این ایس) صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا وژن ہے کہ 70سالہ جشن آزادی کی تقریبات پورے ملک خصوصی طور پر پنجاب بھر میں شایان شان طریقے سے منائی جائیں اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تشکیل دی جاچکی ہے ، تمام متعلقہ ادارے پنجاب بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ کے ایس اینڈ جی اے ڈی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر سپورٹس جہانگیر خانزادہ ،صوبائی وزیر وومن ڈیپارٹمنٹ حمیدہ وحیدالدین ،سیکرٹری ایس اینڈ ڈی ڈاکٹر اللہ بخش،سیکرٹری نظریہ پاکستان شاہد رشید،ڈی جی لائبریریز ڈاکٹر ظہیر احمد،نمائندگان سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،آرکائیو ڈیپارٹمنٹ،پی ایچ اے لاہور،پیمرا،ایس ای ڈی،پی ڈبلیو ڈی،ایچ ای ڈی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے موجود تھے۔تمام شرکاء نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور بہت سے تجاویز دی گئیں جو کہ 13اگست کو مشعل بردار جلوس،کتابوں کی بڑی نمائش،سٹالوں پر تاریخ پاکستان کی منفرد کتابوں کی دستیابی،بچوں کے اسکول 7اگست سے کھول دیئے جائیں،تقاریری مقابلہ جات،پیرا گلائیڈرز،کھیلوں کے مقابلے اور پریڈ وغیرہ پر مشتمل تھیں۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے 3 دن کے اندر تمام تقریبات کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز مرتب کریں اور ایک لائحہ عمل بنایا جائے جسکو ہم 25تاریخ سے قبل دوبارہ ایک میٹنگ کی صورت میں فائنل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لئے ایسے انتطامات کیئے جائیں کہ پوری دنیامیں یہ پیغام جائے کہ ہم سب ایک ہیں اور پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایمبیسڈرذ کو بھی دعوت دے اور ہر ڈیپارٹمنٹ ڈاکیومینٹری کی شکل میں ویڈیوز تیار کرے۔انہوں نے کہا کہ اپنی اپنی حتمی تجاویز میں تحصیل،ڈویژ ن،ڈسٹرکٹ،یونین کونسل اور ضلعی سطح کی متعلقہ انتطامیہ کے ساتھ باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میرے خیال میں فلوٹس بنائے جائیں،14اگست کو صبح 9بجے یو سی،تحصیل اور ڈسٹرکٹس لیول کے سکولوں میں قومی ترانہ پڑھا جائے ،پرچم لہرایا جائے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔صوبائی وزیر نے اجلاس کے اختتام پر کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب ادارے ملکر ان تقریبات کو کامیاب بنائیں گے اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیگام جائے گا کہ تمام پاکستانی اس پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور کوئی بھی ہمارے ملک کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا