بھارت پاک چین دوستی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ،سیکرٹری خارجہ

 
0
367

اسلام آبادجولائی19(ٹی این ایس ):سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان چین دوستی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے ، بھارت نے سی پیک کی مخالفت کرکے پاکستان نہیں خطے کو نقصان پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے شانہ بشانہ ہیں ، اسلام آباد میں سی پیک ایک منصوبہ ایک راستہ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا پہلا فلیگ شپ منصوبہ ہے،

منصوبے کے تحت خصوصی اکنامک شوبز بنائے جائیں گے، پاک چین سڑکوں کا جال اور فائیبر آپٹک نیٹ ورک تعمیر کریں گے، منصوبے کے تحت خطے میں خوشحالی آئے گی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ سی پیک یورپ اور دیگر ممالک کیلئے ایک کوری ڈور کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان کا وژن 2025 علاقائی روابط میں اضافے کا وڑن ہے، تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ خطوں کے درمیان خوشحالی، عوامی روابط اور یکساں ترقی کیلئے پاکستان اور چین یکساں موقف رکھتے ہیں،

سی پیک تجارتی و توانائی کے منصوبوں کا مرکز اور عوامی خوشحالی کا ذریعہ ہو گاسیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو ہر پردہ میں چھپانے کی کوشش کی، بھارت پاکستان چین دوستی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، بھارت نے سی پیک کی مخالفت کرکے پاکستان نہیں خطے کو نقصان پہنچایا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سی پیک کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے شانہ بشانہ ہیں، پاکستان میں چین کے قائم مقام سفیر لیجیان زاؤ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین، قومی ترقی کیساتھ دیگر ممالک اور خطوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، سی پیک اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین بین القوامی کمیونٹی کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے تیار ہے ۔