اسلام آباد پولیس نے کارچوری کی روک تھام کے لئے پارک سیکیور کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی

 
0
370

اسلام آباد فروری 18 (ٹی این ایس)اسلام آباد پولیس نے کارچوری کی روک تھام کے لئے پارک سیکیور کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرادی۔پارک سیکیور نامی موبائل ایپلی کیشن جے ایس بینک کے اشتراک سے اسلام آباد پولیس نے لانچ کیا ٗاس ایپ کو پولیس ملازمین کے موبائل فونز میں ایکٹو کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدا ء میں پولیس جوانوں نے اتوار بازار میں اس پر کام شروع کردیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایپلی کیشن سے انسداد کارچوری میں مدد ملے گی۔